وزیر اعظم کا ناراض بلوچ قوم کی قومی قیادت سے مذکرات کا ٹاسک دینے کیلئے مصالحت بارے سوچنا ملک کے اہم ایشوز سے نظر چرانے کیلئے ایک سیاسی حربہ ہے ،مولانا امیر زمان

پیر 12 جولائی 2021 16:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) پی ڈی ایم کے رہنما جے یو آئی کے مرکزی مجلس شورای کے رکن سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا ناراض بلوچ قوم کی قومی قیادت سے مذکرات کا ٹاسک دینے کیلئے مصالحت بارے سوچنے کا خیال صرف ملک کے اہم ایشوز سے نظر چرانے کیلئے ایک سیاسی حربہ ہے انکے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے انکے سوچنے کا وقت اب گذر چکاہے انکے اس خواہش کو بلوچ رہنماوں نے مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ صرف ایم این اے شازین بگٹی کو اپنا معاون خصوصی کا عہدہ دینے کی حد تک انکی سوچ بلکل درست ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں طاقت اور ملکی امور چلانے کیلئے اصل اختیار کسی اور کے ہاتھوں میں ہے جسکا سب کو علم ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم نام نہاد دعوو،ْں سے بیوقوف بننے کیلئے کسی صورت تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے زخموں پر آج تک وفاق نے مرہم نہیں رکھا گوادر بلوچستان میں ہے لیکن تمام تر اختیارات مرکز کے پاس ہے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین وفاق مقرر کرتا ہے آج گوادر کے عوام کو پینے کیلئے صاف پانی تک نہیں مل رہا انکے اباو اجداد کے جدی پشتی اراضی پر حکومت نے قبضہ کرکے اسکی الاٹمنٹ کرکے ملک کے جاگیرداروں پر فروخت کردی ہے عوام صحت تعلیم پانی کی سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ معدنیات پر سب سے پہلے حق مقامی عوام کا بنتا ہے لیکن گیس پورے ملک کو مل رہا ہے لیکن ہمارے صوبے کے عوام اس سے ابتک محروم ہیں سیندک پروجیکٹ میں مقامی عوام نظر اندا ز ہیں وفاق میں سرکاری ملازمتوں میں ہمارے کوٹے پر دیگر صوبوں کے لوگوں کو تعینات کیا جارہا ہے جعلی ڈومسائل اور لوکل بنا کر دیگر صوبوں کے لوگوں کو رات کے اندھیرے میں بھرتیوںکا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ جے یو ائی پاکستان محروم و محکوم بلوچوں اور پشتونوں کے حقوق پر ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے ہم بنیادی انسانی حقوق پر بلوچ اور پشتون قوم پرستوں کے تمام مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں یہ ہمارے منشور کے بنیادی نکات میں سے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک میں اصل جمہوریت کی بحالی اور ملک میں ائین قانون اور نسانی حقوق کی بالادستی قائم کرنے تک جاری رہیگی اور موجودہ ناجائز حکومت کے خاتمے پر ہی ہماری تحریک رکی گی اگر حکومت کو عوامی تائید حاصل ہوتی تو ہم ضرور انھیں پانچ سال پورے کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں