میاں نواز شریف پر تمام مقدمات جعلی قائم کئے گئے تھے ،جج پر دبائو ڈال کر میاں نواز شریف کو بدنام اور انکو سنائی گئی تمام سزائیں کالعدم قرار دی جائیں ، سر دار محمد یعقو ب خان نا صر

پاکستان میں عدالتی نظام میں موجود سقم اور خامیاں دور کرنی کی ضرورت ہے، ملک جب تک عوام کے ووٹ کی عزت نہیں ہو گی ملک میں جمہوریت مظبوط نہیں ہو سکتی، مرکزی سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ (ن)

اتوار 5 جولائی 2020 18:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ لا ہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برطرفی کو حق و انصاف پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پر تمام مقدمات جعلی قائم کئے گئے تھے اور جج پر دبائو ڈال کر میاں نواز شریف کو بدنام اور انکو سنائی گئی تمام سزائیں کالعدم قرار دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام میں موجود سقم اور خامیاں دور کرنی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے صرف بیٹے سے تنخواہ وصول نہ کرنے پر فارغ کیا گیا اسکی بھی عدالتی تحقیقات ہو کر انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم کو اس طرع فارغ کرنا عوام کے ووٹوں کی توہین ہے ملک جب تک عوام کے ووٹ کی عزت نہیں ہو گی ملک میں جمہوریت مظبوط نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری مہنگائی بد امنی عام ہے جس سے عوام کی زندگی مشکل بنا دی گئی ہے ملک میں کورونا ء کو ایک ڈرونا خواب بنا دیا گیا ہے جس سے عوام کو ایک خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے ملک میں ہر وزیر کی الگ پالیسی ہے وزیر اعظم بے بسی کا اظہار کئی بار میڈیا میں بھی کر چکیں ہیں انہوں نے کہا کہ بائیس ماہ ہو چکیں ہیں لیکن ملک میں ایک کروڑ نوکریاں بے روزگاروں کو نہ ملی سکی اور نہ ہی پچاس لوکھ گھر وں کی تعمیر کا کوئی عملی کام شروع ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ ائندہ دو سے تین ماہ حکومت کیلئے بھاری ثابت ہو سکتے ہیں اپوزیشن جلد اے پی سی طلب کر رہی ہے جس پر حکومت کے خلاف چارج شیٹ تیار اور عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کر ینگے عوام اپوزیش جماعتوں کے کال کا انتظار کریں اس وقت پی این پی مینگل کے ایم اینز حکومتی اتحادی نہیں رہے انکی عددی برتری بھی ختم ہو چکی ہے صرف ایک کک سے حکومت گر جائیگی وہ اپشن ہم اے پی سی میں اسکے لئے حکمت عملی ترتیب دینگے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں