ملک بھر کی طرح لورالائی میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

ہفتہ 23 مارچ 2024 19:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح لورالائی میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج نذیر احمد کرد تھے، تقریب میں ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم ، ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی،لورالائی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کشائی کی اور سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم بلوچ، ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد اور ایس ایس پی محمد ظفر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ پر قائم ہے، یہاں آباد تمام اقلیتوں کو بھی مکمل حقوق اور پوری مذہبی آزادی حاصل ہے اور23 مارچ تمام پاکستانیوں کے لئے قابل فخر ہے۔\378

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں