یوم پاکستان 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا سنہرا دن ہے،سردار یعقوب خان ناصر

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:59

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ23 مارچ خود مختار اسلامی جمہوری ریاست کا دن ہے،یوم پاکستان 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا سنہرا دن ہے،جب الگ مملکت خداد پاکستان کے قیام کے لئے قرارداد پیش کی گئی پاکستانی قوم اس دن کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، یہ دن ہمیں قیام پاکستان کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے بزرگوں کی عظیم جدو جہد کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہاکہ 23 مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفاء کا تاریخ ساز دن ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات تنظیم اتحاد ایمان ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہم سب کو ملکر پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام خود مختاری کے لئے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنا ہے پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے ہم نے اپنے سے دہشت گردی کا صفایا کرنا ہے ہمیں کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی ہم امن کا پرچار ضرور کرتے ہیں لیکن اپنے دفاع کے خاطر جانوں کا نزرانہ بھی پیش کرنے کو تیار ہیں پاک فوج کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے ہم نے ملک کو معاشی طاقت بنانے کا عزم کر رکھا ہے بے روزگاری غربت پسماندگی کے خاتمے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں