ملاکنڈ، علی رحمان اُتمان خیل متفقہ طور پر متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے چیئرمین منتخب

پیر 24 فروری 2020 20:19

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء)ناظمین اتحاد کونسل سخاکوٹ کے سابقہ صدر علی رحمان اُتمان خیل متفقہ طور پر متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔چیئرمین کے انتخاب کا اعلان متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر حمید خان لالا نے تاجر برادری اور کابینہ کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

نومنتخب چیئرمین اور ناظمین اتحاد کونسل سخاکوٹ کے سابق صدر علی رحمان نے متحدہ ٹریڈیونین سخاکوٹ بازار کے صدرو کابینہ عہدیداروں اور دکانداروں کا شکریہ کیا جنہوں نے اُس پر مکمل اعتما دکا اظہار کرکے ٹریڈ یونین کا چیئرمین مقرر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین علی رحمان نے کہا کہ سخاکوٹ کے تاجر برادری کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگااور تاجربرادری کے حقوق کے حصول کیلئے کمربستہ رہونگااور انکے اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچائونگا۔انہوں نے کہا کہ اپنے ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائونگااور کسی بھی دکاندارکوشکایت کاموقع نہیں دونگا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں