ملاکنڈ، بائولے کتوں کی بھر مار اورویکسین کی عدم دستیابی سے لوگوںکو شدیدمشکلات کا سامنا

بدھ 27 مئی 2020 21:12

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی درگئی کے تحصیل صدراور سابق ممبر ضلع کونسل ملاکنڈ حاجی محمد طیب نے کہا ہے کہ تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں میں بائولے کتوں کی بھر مار اورویکسین کی عدم دستیابی سے لوگوںکو شدیدمشکلات کا سامنا ہے، اس لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی سمیت دیگر متعلقہ حکام بائولے کتوں کے خلاف کتے مار مہم شروع کریں اور سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کے فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

پریس کلب افس میں میڈیااظہار خیال کرتے ہوئے حاجی محمد طیب نے کہا کہ بائولے کتوں کی بھر پور سے عوام میں شدید خوف و ہرا س پایا جاتا ہے جس کے تدارک کے لئے ہم نے کئی بار ٹی ایم اے درگئی سے رابطہ کیا ہے لیکن تا حال کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ہے جس کی وجہ سے لوگ بائولے کتوں پر اسلحہ سے فائرنگ کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے گذشتہ روز ایک راہ گیر شدید زخمی بھی ہوا جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ بائولے کتوں نے بھینسوں اور گائے سمیت متعدد جانوروں کو بھی کاٹا ہے جس سے ایک غریب شخص کی تین گائیں ہلاک ہو چکی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بائولے کتوں کی بھر مار ہیں تو دوسری جانب ویکسین کے عدم دستیابی سے لوگ شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اور لوگ ویکسین دور دراز کے شہروں سے قیمتاً خرید رہے ہیں اس لئے متعلقہ حکام تحصیل درگئی میں بائولے کتوں کے بھر مار اور ویکسین کے عدم فراہمی کا نوٹس لیں اور ویکسین کے فراہمی کیساتھ ساتھ کتے مار مہم کا فوری آغاز کریں۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں