ملاکنڈ۔۔سخاکوٹ کے ویلیج کونسل چیئرمینوں کے وفد کی تحصیل چیئر پیر اسلام غازی سے ملاقات

جمعہ 8 جولائی 2022 20:19

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2022ء) سخاکوٹ کے ویلیج کونسل چیئرمینوں کے نمائندہ وفد نے چیئرمین کونسلرز اتحادسخاکوٹ کے صدر علی رحمان اور جنرل سیکرٹری سعید اللہ کی قیادت میں تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی سے ملاقات کی اورسرکاری آٹا کوٹہ میں کمی سمیت علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین قاری سجاد علی حقانی، چیئرمین ساجد حسین مشوانی اور مسلم شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ، منتخب چیئرمینوں نے تحصیل چیئرمین کو علاقے اور ویلیج کونسلوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ تحصیل چیئرمین نے وفد کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے جلد مسائل حل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں