مالاکنڈ ،صوبائی وزیر عنایت اﷲسے جماعت اسلامی ملاکنڈ کے رہنما حاجی امان گل کی ملاقات

اتوار 31 جولائی 2022 18:10

مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2022ء) صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق صوبائی وزیر عنایت اﷲ سے جماعت اسلامی ملاکنڈ کے رہنماء حاجی امان گل المعروف جاپان حاجی نے ملاقات کی اور اس سے ملکی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حاجی آمان گل نے صوبائی پارلیمانی لیڈر کو ملاکنڈ اور سیاسی جماعتوں کے حالات سے آگاہ کیا ۔حاجی آمان گل نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں امن و امان کی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے جبکہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے سے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بن گئی ،مشاورت سے مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی کے خلاف عوامی آگاہی مہم شروع کی جائیگی ۔ \378

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں