پاکستان اداروں کی وجہ سے قائم، ملک کو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے، پرویز خٹک

سالہ دور اقتدار میں صوبے میں اصلاحات کیں، ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے، ہمت سے پارٹی بنائی،سربراہ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ہر کسی کے پیچھے ہے، پاکستان اداروں کی وجہ سے قائم ہے،محمود خان کا جلسہ سے خطاب

ہفتہ 4 نومبر 2023 19:10

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں، ہم عوام کو حقوق ان کی دہلیز پر دینا چاہتے ہیں، پاکستان اداروں کی وجہ سے قائم ہے، اس وقت ملک کو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 5 سالہ دور اقتدار میں صوبے میں اصلاحات کیں، ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے، ہمت سے پارٹی بنائی، کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، مولانا کی جنگ بھی اسلام آباد کیلئے تھی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے، پی ٹی آئی کے چار سال میں کتنی ترقی آئی ہی کہیں پر بھی انصاف نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان خواب تھا، وہ اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام ملکی پارٹیوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے تھے، دنیا ترقی کی جانب گامزن ہے اور ہم پیچھے رہ گئے، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا، ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہو سکتا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ نے کہا کہ پی آئی اے تباہ ہوگئی، شاہد خاقان کے جہاز ترقی کی جانب رواں ہیں، ملک کو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر ہے ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، پہلے کی طرح حکومت کر کے لوٹ مار کا خاتمہ کرونگا۔اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ہر کسی کے پیچھے ہے، پاکستان اداروں کی وجہ سے قائم ہے، سوات کی بدامنی اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں سے ختم ہوئی۔

محمود خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ہم سے خوف محسوس کر رہی ہیں، پی ڈی ایم نے ملک میں کرپشن کے بازار کو گرم کیا، روٹی، کپڑا اور مکان سمیت کوئی نعرہ نہیں چلے گا، عوام اور صوبے کی خدمت کرینگے، ہم نے صحت کارڈ، کسان کارڈ متعارف کرایا، پرویز خٹک آئندہ وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں