نواز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خوابوں کی تعبیر اور تکمیل کا نام ہے، جاوید لطیف

منگل 5 دسمبر 2023 23:03

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما متوقع امیدوار مسلم لیگ ن این اے 116 میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خوابوں کی تعبیر اور تکمیل کا نام ہیں۔جنہوں نے ہمیشہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔

(جاری ہے)

سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں جن کی کرپشن کے ثبوت اب عوام کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پارٹی سے وفا داری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے لوٹا کریسی کا سیاہ باب اب ختم ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف اور متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 سید سجاد حسین شاہ نے حلقہ کے لوگوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 116 اور پی پی 142 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا اور کارپٹ روڑ بنوائے جائیں گے تعلیم صحت اور دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا کر دم لیں گے متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف کی محبتوں کی بدولت یہ سیٹ جیت کر قائد میاں نواز شریف کے نام کروں گا حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کے لیئے چوبیس گھنٹے دروازے کھلے ہیں غریب عوام میرے ماتھے کا جھومر ہیں

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں