مانانوالہ،درندہ صفت سفاک شخص نے اپنی ماں ،بیوی ،بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلہ سے گلے کاٹ کرقتل کر دیا

ہفتہ 30 جنوری 2021 20:08

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2021ء) درندہ صفت سفاک شخص نے اپنی ماں ییوی بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلہ سے گلے کاٹ کرقتل کر دیا اور فرار ہوگیا،پولیس نے باپ محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بسم اللہ کالونی شاہکوٹ میں درندہ صفت سفاک شخص شکیل نے تیز دھار آلہ سے اپنی ماں 55 سالہ کنیز فاطمہ 25 سالہ بیوی شبانہ 28 سالہ بھابھی زنیرہ اور 18 سالہ بہن فائزہ کو تیز دھار آلہ سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے باپ اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے وقوعہ کے بابت تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں