منڈی بہا الدین ،مکان کی چھت گرنے سے ماں اور شیر خوار بیٹا جاں بحق

جمعہ 1 فروری 2019 20:30

منڈی بہا ئوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) منڈی بہائو الدین میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ماں اور شیر خوار بیٹا جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈی بہائو الدین کے منشی محلہ میں محنت کش محمد ناصر کے گھر کی چھت گرنے سے اسکی بیوی کومل بی بی اور شیرخوار محمد اذان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی محمد ناصر کو ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ملبے تلے سے نکالا ۔افسوسناک واقعہ سے علاقے کی فضا سوگوار ہے ۔مقامی حلقوں نے متاثرہ غریب خاندان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں