بین الاضلاعی موٹو پتلو ڈکیت گینگ اور رفاقت عرف رفاقتو ڈکیت گینگ گرفتار

موٹر سائیکل ہنڈا125سمیت چھینی گئی رقم32لاکھ برآمد

بدھ 7 دسمبر 2022 22:30

بین الاضلاعی موٹو پتلو ڈکیت گینگ اور رفاقت عرف رفاقتو ڈکیت گینگ گرفتار
منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء) بنک کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے والوں کو لوٹنے، دوکانداروں سے نقدی چھیننے، میڈیکل سٹور اور روڈ رابری میں اسلحہ کے زور پر نقدی چھیننے کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈی پی او انور سعید کنگرانے فوری نوٹس لیا اور ملزمان کی ٹریسنگ اور گرفتاری کا خصوصی ٹاسک محمد عامر شاہین گوندل ڈی ایس پی سی آئی اے کو دیا جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان محمد عثمان عرف موٹو (سرغنہ)،حسنین اقبال عرف پتلو رفاقت عرف رفاقتو(سرغنہ)اورواحد عمران کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ہنڈا125سمیت چھینی گئی رقم32لاکھ روپے برآمد کی جو اصل مالکان کے حوالے کی گئی ہی

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں