تحفظ ختم نبوت کانفرنس 19 اگست کو منڈہ گچھہ مانسہرہ میں منعقد ہو گی

ہفتہ 10 اگست 2019 11:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) تحفظ ختم نبوت کانفرنس 19 اگست کو منڈہ گچھہ مانسہرہ میں منعقد ہو گی۔ عظیم الشان کانفرنس سے حضرت مولانا مسعود الرحمن عثمانی اور دیگر علماء خطاب کریں گے، کانفرنس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحفظ ختم نبوت اور ناموس صحابہ کانفرنس 19 اگست کو سرن ویلی کے بالائی مقام منڈہ گچھہ مانسہرہ میں منعقد ہو گی جس سے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مسعود الرحمن عثمانی اور دیگر قائدین خطاب فرمائیں گے۔

اس حوالہ سے اہلسنت والجماعت یونٹ منڈہ گچھہ کے عہدیداروں مبشر حسین قریشی، حضرت مولانا شبیر احمد چوٹا اور دیگر نے بتایا کہ عظیم الشان کانفرنس کیلئے تمام تر تیایاں مکمل کر لی گئی ہیں، یہ کانفرنس ختم نبوت کے حوالہ سے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں