ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کی گئیں،ترجمان

پیر 6 نومبر 2023 20:05

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2023ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ حفیظ الرحمن نے ریسکیو 1122کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق 1122مانسہرہ نی30اکتوبر سے 5نومبر کے دوران 20مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم مانسہرہ کو ٹوٹل 3105کالز موصول ہوئیں جن میں 690معلوماتی کالز، غیرضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122مانسہرہ نے گزشتہ ہفتے 16 میڈیکل، 2ٹریفک حادثات، 1آگ لگنے کے واقعے اور ایک متفرق واقعے میں خدمات سرانجام دیں۔ 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 23ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں جن میں 11افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 12 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں