پتوکی ٹریفک حادثہ ، وزیر ریلوے نے مالی امداد کا اعلان کر دیا

غفلت برتنے پر گیٹ مین اور انچارج معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اکتوبر 2016 11:25

پتوکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر 2016ء) : پتوکی میں مال گاڑی کی زد میں آنے والی فیکٹری بس میں سوار 4 مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فوری طور پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے گیٹ مین اور انچارج کو معطل کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے کواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 3،3 لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں