اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے ہوٹلوں اور بیکریوں کے خلاف کریک ڈائون ، متعدد ہوٹل اور دکانیں سیل

جمعرات 4 جون 2020 16:38

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ طلعت فہد نے حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے ہوٹلوں اور بیکریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد ہوٹل اور دکانوں کو سیل کر دیا، کئی ہوٹلوں پر اور دکانوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اورنگزیب حیدر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد نے غازی کوٹ ٹائون شپ، بالاکوٹ بائی پاس روڈ و دیگر جگہوں پر کریک ڈائون کرتے ہوئے ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے والے متعدد ہوٹلوں کو سیل کر دیا اور کئی کو بھاری جرمانے عائد کئے، ساتھ ساتھ ان علاقوں میں دکانوں اور بیکریوں کی بھی چیکنگ کی۔ دکانوں میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں اور سماجی فاصلے نہ رکھنے والے دکانداروں اور بیکری مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل اور کئی کو جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں