ڈی پی او مانسہرہ کا تھانہ اوگی کا دورہ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

جمعہ 29 مارچ 2024 10:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے رات گئے تھانہ اوگی کا اچانک دورہ کیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے علاقے میں مجموعی طور پر امن وامان قائم کرنے اور کرائم کنڑول کرنے پر ایس پی اوگی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ منشیات فروشوں /موت کے سوداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور سوشل بائیکاٹ کے لئے منشیات فروشوں کی تصاویر چوکوں اور چوراہوں میں آویزاں کی جائیں گی۔ انہوں نے روزنامچہ، تھانے کا ریکارڈ اور تھانہ کی حدود میں کرائم اور دیگر صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے کرائم کنٹرول اور دیگر امور خاص کر عوام اور درخواست گزاروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے جلد حل کے حوالے سے پولیس افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں