ڈی ایس پی بالاکوٹ کاچوری کی وارداتوں کے حوالے سے متاثر گھروں کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 17:11

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی ایس پی بالاکوٹ کیڈٹ فاروق نے یو سی شوہال معزاللہ خان بالاکوٹ کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی نے بدھ کے روزرمضان المبارک کے دوران چوری کی وارداتوں کے حوالے سے متاثر گھروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

علاقہ معززین نے ڈی ایس پی کا استقبال کیا اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے علاقہ میں سرچ آپریشن کے احکامات کر دئیے اور یونین کونسل شوہال معزاللہ خان میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ علاقہ معززین نے ڈی ایس پی کیڈٹ فاروق کے فوری ایکشن اور کھلی کچہری کا خیرمقدم کیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں