مانسہرہ ،نان بائیوں کا روٹی کی قیمت پندرہ روپے کرنے سے انکار ،ہڑتال کرلی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:05

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) نان بائیوں نے مانسہرہ میں صوبائی حکومت کے احکامات پر روٹی کی قیمت پندرہ روپے کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال کردی اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے آفس کے باہر احتجاج اور نعرہ بازی کی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے نان بائیوں سے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت نہیں کم کی ،صوبائی حکومت کے حکم پر عملدرآمد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لہٰذا احتجاج کرنے سے روٹی کی قیمت نہیں بڑھائی جاسکتی ،صوبائی حکومت کے احکامات ھے انتظامیہ کچھ نہیں کرسکتی صرف مقرہ نرخ پر ھی روٹی فروخت کی جاسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں