ٹی ایم او بالاکوٹ عارف بلوچ کا حالیہ بارشوں کے بعد بازاروں کا دورہ، سینی ٹیشن برانچ اورٹیکنیکل برانچ کو ہدایات دیں

جمعرات 27 اگست 2020 16:54

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) ٹی ایم او بالاکوٹ عارف بلوچ نے حالیہ بارشوں کے بعد بازاروں کا دورہ کیا اور سینی ٹیشن برانچ اور ٹیکنکل برانچ کو احکامات جاری کئے کہ نکاسی آب کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور بارشوں کے بند نالوں کو فوری طورپر کھولا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود مختلف رابطہ سڑکوں ۔نالہ جات جوکہ حالیہ بارشوں سے بند ہو چکے تھے کو بحال کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید اپنی استعداد کار کے مطابق عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اس موقع پر انجمن تاجران کا وفد بھی ان ہمراہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں