مردان:نجی تعلیمی ادارہ کے زیر اہتمام ''فری لانسنگ '' کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 7 مارچ 2024 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) مردان کے نجی تعلیمی ادارہ پیلکس انسٹی ٹیوٹ میں ''فری لانسنگ'' کے موضوع پرایک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے نمایاں اور کامیاب فری لانسرارسلان خان نے بطور ٹرینر شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ارسلان خان نے کہا کہ جدید دور میں نوجوان نسل کو عملی زندگی میں کامیابی کے لیے آمدن کے ذرائع بڑھانا ہوں گے کیونکہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے ہی ترقی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن طریقہ کار اپناتے ہوئے سٹوڈنٹس اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری ر کھ کر گھر بیٹھے بھی اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے علاوہ ماہانہ لاکھوں روپے کماسکتے ہیں، ارسلان خان نے آن لائن کمائی کے طریقوں اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے فائدوں کے حوالے سے آگاہی دی،،پیلکس انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او فضل قاسم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل پر عزم اور باصلاحیت ہے انہیں آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کوفری لانسنگ کے بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن کام کے ذریعے عملی زندگی میں بھی یہ مہارتیں ان کو معاشی طور پر سپورٹ کریں گی۔فضل قاسم نے ارسلان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیلکس اپنے طلباء کیلئے وقتا فوقتاً ایسے سیمینارز کا انعقاد کرتی رہے گی اور اپنے طلباء وطالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی دے کر جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں