گزشتہ دنوں جیل میں جاں بحق ہونیوالا مریض پہلے سے بیمار تھا جس کا علاج جاری تھا، مردان جیل انتظامیہ کا وضاحتی بیان

جمعہ 22 مارچ 2024 21:05

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) مردان سنٹرل جیل انتظامیہ نے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں جیل میں جاں بحق ہونیوالا مریض پہلے سے بیمار تھا جس کا علاج بھی جاری تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشہ دنوں جیل وین سے اترنے پر اچانک گر کر جاں بحق ہونے والے 38 سالہ نایاب سکنہ ایسوڑی پایاں اکوڑہ خٹک کو مقدمہ میں پیشی کیلئے سیشن کورٹ لے جایا گیا تھا جوکہ واپسی پر جیل وین سے اترتے ہی اچانک گر گیا جس سے اسکے موت واقع ہوئی. جیل انتظامیہ نے فی الفور انہیں طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس مردان لے جایا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اس موت کی تصدیق کی. جیل انتظامیہ نے انکے گھروالوں کا فون کال کی جس پر انکا بھائی الطاف خان ولد احمد خان بشمول چچازاد الیاس علی خان ولد سبز علی خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ ہمیں جیل انتظامیہ نے زریعہ فون کال بھائی کی موت کی خبر دی متوفی کے بھائی الطاف نے پولیس کا بتایا کہ متوفی نایاب پہلے سے جھٹکے کے مریض تھے جس کے لئے وہ ڈاکٹر خلیل اعظم سے علاج کروارہے تھے۔

متوفی کے رشتہ داروں نے کہاکہ ان کے بھائی کی موت قدرتی ہے اسلئے وہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں