کیسکو حکام کی ظالمانہ روش ،سٹی تھری فیڈر پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

انتہائی ناقص وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ سے گھریلو صارفین رل گئے ،پینے کی پانی کے شدید قلت ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 9 جولائی 2019 23:48

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) کیسکو حکام کی ظالمانہ روش سٹی تھری فیڈر پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ انتہائی ناقص وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ سے گھریلو صارفین رل گئے پینے کی پانی کے شدید قلت عوام کو شدید مشکلات کا سامناتفصیلات کے مطابق سٹی تھری فیڈر سے منسلک کلی دتو کلی کو نگڑھ کلی بچہ آباد غلام پڑینز و دیگر کلیوں کے بجلی صارفین نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے نا اہل کیسکو انتظامیہ کی جانب سے اس فیڈر کے عوام پر ایک عزاب مسلط کی گئی ہے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کرنے کے علاوہ بجلی کی انتہائی نا قص اور کم وولٹیج اور بار بار کی ٹرپنگ کی وجہ سے اس شدید گرمی میں صارفین کو سخت تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہے۔

۔۔ وولٹیج اس حد تک گر جاتی ہے کہ لوگوں کے گھورں کی دو یا تین آس پاور کے سمر سیبل مشینری پانی نکالنے کے لیے بھی قابل بھی نہیں رہتی جبکہ اکثر اوقات تو گھورں کے بلب اور پنکھے بھی نہیں چلا سکتیانھوں نے ناقص وولٹیج اور ٹرپنگ کی وجہ سے نہ صرف مزکورہ کلیوں میں پینے کی پانی نا پید ہو چکے ہیں بلکہ آئے روز لوگوں کے گھروں کے سمبر سیبل مشین/ پنکھی/ ٹی وی/ قیمتی موبائل فونز اور برقی آلات کا جلنا اور خراب ہونا روز کا معمول بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کیسکو کی اس ناروا اور عوام دشمن اقدام سے لوگوں کی معمولات زندگی بری متاثر ہونے کے ساتھ۔صارفین کو ناقابل تلافی مالی نقصان بھی پہنچ رہے پیں۔انھوں نے کہا ایس ڈی او کیسکو مستونگ سے مطالبہ کرتے ہیکہ سٹی تھری فیڈر پر غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے ساتھ بار بار کی ٹرپنگ اور نا قصں وولٹیج کے عزاب سے صارفین کو چھٹکارہ دلانے کے لیے فوری اقدامات کریبصورت دیگر احتجاجا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر بلاک کرنے پر مجبور ہونگے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں