حکومت سندھ کی جانب سے اسپتالوں کی روزانہ کے بنیاد پر انسپکشن کرنے کے لئے احکامات موصول ہوئے ہیں،الطاف حسین ساریو

منگل 10 جولائی 2018 17:10

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر مٹیاری کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اسپتالوں کی روزانہ کے بنیاد پر انسپکشن کرنے کے لئے احکامات موصول ہوئے ہیں تاکہ اسپتالوں کو درپیش مسائل ، خامیوں اور لاپرواہی کی نشاندہی کرکے انہیں درست کرکے اصلاحات کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایک پروفارمہ بھی جاری کیا گیا ہے جو روزانہ بھر کے چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر روزانہ اسپتالوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گیں اور تینوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی روزانہ ایک ایک اسپتال کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے۔

انہوں نے اسپتالوں کے سربراہوں اور ڈاکٹرز کو انتباہ دیا کہ وہ ماضی کو بھلا کر انتہائی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں بصورت دیگر کارروائی کے لئے تیار رہیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات حکومت کی اولیت میں شامل ہیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت تمام اسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی.

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں