iمٹیاری ضلع بھر میں چوی ڈکیتی کی وارداتیں،عوام پریشان

پیر 19 فروری 2024 20:05

gمٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) مٹیاری ضلع بھر میں 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوی ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ، نیوسعیدآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،مسلح افراد سونیکے زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری کرگئے ،ہالا سے خیرپورشادی میں جانیکیبعد تین روز سے مدرسے کیغریب ٹیچر پراسرار طور غائب ہونے والا اغوا کردیاگیا گھوٹکی کے نامعلوم افراد نے مغوی کے ورثاء سے بھنگ طلب کرلیا ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ، پولیس نفری کی قلت دکھاکر پولیس بے بس بن کررہ گئی ۔

(جاری ہے)

مٹیاری کے شہر نیوسعیدآباد شہر کے ماڈل اسکول کے مقام حفیظ اللہ کیریو کے مکان میں 6نامعلوم مسلح افرادداخل ہوکر اہلخانہ کویرغمال بناکرشدید تلخ کلامی اورتشدد کے بعد انہیِں باندھ کر 18 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات ، لاکھوں روپیہ نقدی ، موبائیل فون کپڑے دیگر قیمتی اشیاء سمیت 20 لاکھ روپے آسانی کرکے فرار ہوگئے دوسری واردات میں ہالاکے مدرسے کے ٹیچر سیفلا میمن خیرپورشادی میں جاتے ہوئے گذشتہ تین روز سے غائب ہے ذرائع کے مطابق مغوی کو گھوٹکی سے ٹریس کیا گیاہے اور نامعلوم افراد نے انہیں فون کرکے بھنگ طلب کیاہے جبکے قریبی گاؤں شہنشاء میں نامعلوم چورتین دکانوں سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہوگئے دوسری طرف ہالا ں نامعلوم چوروں کے گروہ نے چار موٹرسائیکل اور تاجرخنید میمن اورحاجی اسلم میمن کی دکانوں سے چوری کی وارداتیں کی جسے پولیس برآمد نہ کراسکی ہے ادھر پلیجانی گاؤں میِں نامعلوم چور تین دکانوں کاصفایا کرگئے اس سلسلے میں پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کے مٹیاری میں ایک طرف پہلے ہی پولیس نفری کی کمی ہے تووسری طرف منتخب نمائندوں کے اسکواڈ میں 40 پولیس اہلکارمٹیاری ضلع میں بھیج دیئے گئے ہیں متاثرین نے آئی جی سندھ پولیس ، وزیراعلیٰ سندھ دیگر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں