الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی(ف ) کی جانب سے نیوسعیدآباد قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 22 فروری 2024 22:32

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی(ف ) کی جانب سے ٹول پلازہ نیوسعیدآباد قومی شاہراہ پر جے یوآئی ف سندھ کے صدر راشد محمود سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیاگیا ملک کو چاروں صوبوں سے ملانے والے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت دونوں اطراف سے کئی گھنٹے معطل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی(ف ) کی جانب سے ٹول پلازہ نیوسعیدآباد قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیاگیا،دھرنے میں جے یوآئی اور جی ڈی اے کے بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے جے یو آئی ف کے کارکنان نے ملک کو چاروں صوبوں سے ملانے والے قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے بند کردیاجس سے گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی،دھرنے میں جی ڈی اے کے صوبائی رہنما نصیر میمن موجود تھے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی (ف)سندھ کے صدر ڈاکٹرراشدمحمود سومرو نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جوکہ کسی صورت میں قبول نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پوراملک سراپا احتجاج بناہواہے لیکن الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے شکایات کرنے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں ان کاکہناتھاکہ اگر ہمارے احتجاج کے باوجودجبری طور حکومت بنائی گئی تو وہ زیادہ عرصہ نہیں چل نہیں سکے گی ان کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن میرا موقف سنے اور انگوٹھے چیک کرے کے دھاندلی کا راز فاش ہو جائے گاان کاکہناتھاکہ عوام کے حقوق پر احتجاج جاری رہیں گے ان کاکہناتھاکہ جب پی پی اور نوازلیگ کو مینڈیٹ قبول ہے تو سال 2018 ء میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو اس وقت پی پی اور نوازلیگ کو مینڈیٹ کیوں قبول نہیں تھاانکاکہناتھاکے الیکشن کا اعلان ہوتے پی ڈی ایم اسی دن ختم ہوگئی تھی ان کاکہناتھاکہ ہمارا نظریہ عمران نیازی کے ساتھ ملتا جلتا ہی جبکہ ہم نے پہلے 16سال سے عمران خان کی سوچ کے خلاف تحریک چلائی ہے اگر عمران خان نے اپنا ایجنڈا پرانا رکھا تو ہمارا چلنا مشکل ہے۔

#

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں