سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ آبادگار گندم اور ربیع کا فصل کاشت کریں،مرادعلی شاہ
ہم کاشتکاروں کو مالی مدد فراہم کریں گے جو بیج کی فراہمی، کھاد یا ڈیزل کی فراہمی کی صورت میں ہوسکتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ کی مٹیاری میں گفتگو
ہفتہ 17 ستمبر 2022 19:53
(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ نے مہران ہائی وے ٹینٹ سٹی کے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے متاثرین کے کھانے پینے، راشن، ٹینٹ اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استفسار کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر محمد عدنان رشید نے بتایا کہ متاثرین کی بھرپور دیکھ بھال کے لئے انتظامیہ کوششیں کررہی ہے۔ وزیراعلی سندھ سے گائوں ملوک خاصخیلی کے متاثرین نے جلد علائقے سے پانی نکالنے کا مطالبہ کیا، جس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ پانی نکالنے کا بندوبست کرنے آئے ہیں، انتظامیہ کی طرف سے اگر راشن نہیں مل رہا تو آگاہ کیا جائے، آپ کو راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے ٹینٹ سٹی میں قائم ٹینٹ مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ملاقات کی اور ان سے پیار کیا اور دعا بھی کی۔ وزیراعلی سندھ نے مولوی صاحب کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خیمہ بستی میں بھی کلام پاک کی تعلیم جاری رکھی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 8 سے 10 اضلاع کا دورہ کرچکا ہوں جس کا مقصد سیلاب اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، سعیدآباد تحصیل میں پانی جمع ہے جس کی نکاسی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا پانی پرانے مارکھ واہ سے نکالنے کا پلان تشکیل دیا ہے جوکہ پانی کی پرانی گذرگاہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری اور محکمہ آبپاشی کو جلد سے جلد مارکھ واہ کی کھدائی کرکے مشینوں کے ذریعے پانی نکالنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ایک سوال پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ آبادگار گندم اور ربیع کا فصل کاشت کریں تاکہ 8 مہینے کے دوران جو نقصان ہوا ہے اس کے بعد ان کو فائدہ ہوسکے، زمینوں سے پانی نکالنا اور آبپاشی نیٹ ورک فعال کرنا بھی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، ہم کاشتکاروں کو مالی مدد فراہم کریں گے جو بیج کی فراہمی، کھاد یا ڈیزل کی فراہمی کی صورت میں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم این ایز، ایم پی ایزدیگر تنظیموں کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں کی سربراہی کررہے ہیں، ہمیں 15 لاکھ خیموں کی ضرورت تھی جبکہ ہماری پاس صرف ساڑھے چار لاکھ خیمے ہیں جو بالکل کم ہیں، ہم نے پوری دنیا کو مدد کی اپیل کی ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی ترقیاتی ممالک کے باعث ہوئی ہے جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں اس لئے ان ممالک پر فرض بنتا ہے کہ وہ ہماری مدد کریں۔ عوامی شکایت سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ماضی میں کبھی نہیں آئی اس سے قبل بارشوں سے صرف 4 سے 5 اضلاع متاثر ہوتے تھے، اس بار 24 اضلاع سخت متاثر ہوئے ہیں، ہم لوگوں کے درمیان موجود ہیں اور ان کی شکایات کے سدباب کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں، مٹیاری ضلع کا یہ میرا دوسرا دورہ ہے، میڈیکل کیمپس قائم کی گئی ہیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے لئے الگ وارڈ بھی قائم کیا جارہا ہے، نہ صرف ڈینگی بلکہ ڈائریا، گیسٹرو و دیگر امراض کا بھی سامنہ ہے، ہمیں کچھ وقت لگے گا لیکن عوام کے تمام مسائل حل کرینگے۔ ایک سوال پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آٹے کا بحران جلد ختم ہوجائے گا، مجھے بتایا گیا ہے کہ 20 اکتوبر تک گندم ریلیز کی جائے گی جس کے بعد قیمتیں مستحکم ہوجائیں گی۔مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مٹیاری، جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 دم توڑ گئے
مٹیاری،بچوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 دم توڑ گئے
مٹیاری،پکنک منانے کیلئے آنے والی فیملی کے بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے
/مٹیاری،ہالا گرلس کالج کی ملازمہ خدیجہ میمن کو حراساں اور بدتمیزی کرنے پر وزیراعظم اور وزیراعلی سندہ ..
ہالا،کالج انتظامیہ کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر معذور ملازمہ نے خوکشی کرلی
و*سندھ کے ضلع مٹیاری میں گھر کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 4بچے جاں بحق
ش*ضلع مٹیاری میں سوشل میڈیا فیس بک کی جعلی آئی ڈیز عوام کے لیے وبال جان بن
آراو پلانٹس کی تنصیب میں 92 کروڑ روپے کی خطیر کرپشن کا انکشاف
مٹیاری،برف کے کارخانے میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
-مٹیاری، ضلع میں ماہ رمضان میں مہنگائی کاجن بیقابو ، منافع خور تاجروں کی چاندی ہوگئی
ظ*مٹیاری،ہالااور گردونواح میں غیراعلانیہ 12 سی15 گھنٹے سوئی گیس کی سپلائی معطل
wمٹیاری، ہالا کے شہریوں کو نواز لیگ کو ووٹ دینا مہنگا پڑ گیا
مٹیاری سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد