چوری ڈکیتی کے بین الاضلاعی گروہ کے 6ارکان گرفتار

منگل 8 جنوری 2019 16:12

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ کی پولیس نے کاروائی کے دوران چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے 6افراد کو گرفتار کر لیا اور جدید اسلحہ، شراب اور چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ کی ٹیم نے چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بین الاضلاعی گروہ کے 6افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن سے جدید اسلحہ، شراب،اور چرس برآمد کی گئی ملزم غلام عباس سے کاشنکوف، کامران سے پسٹل، شفاقت سے پسٹل، عنصر عباس سے ایک کلو چرس اور رمضان سے پسٹل 30بور برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں