مخدوم امین فہیم کے بیٹے عقیل الزماں کی میت ھالا درگاہ سرور نوح میں پہنچ گئی، آبائی قبرستان میں سپردخاک

اتوار 13 ستمبر 2020 20:35

"مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) سروری جماعت کیروحانی پیشوا مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے سابق صوبائی سیکریٹری مخدوم عقیل الزماں کی میت ھالا درگاہ سرور نوح میں پہنچ گئی میت کے ہمراہ سروری جماعت کے روحانی پیشوا ,پی پی قومی اسمبلی رکن مخدوم جمیل الزماں ,صوبائی وزیر روینیو مخدوم محبوب الزماں, مخدم رفیق الزماں مخدوم سعیدالزماں دیگر مخدوم برادری کے افراد موجود تھے درگاہ سرور نوح کے احاطے میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم مخدوم عقیل الزماں کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم کی نمازجنازہ میں صوبائی وزیر سعیدغنی دیگر پی پی رہنما موجود تھے سوگ میں شہر ھالا کی تمام بازاریں بند کی گئی پولیس کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں