مٹیاری ، قومی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ، تین خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی

جمعرات 8 اکتوبر 2020 14:28

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور تین خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی نے بتایا کہ یہ حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب مٹیاری شہر کے پیرزادہ محلے سے خواتین اور مردوں پر مشتمل ماتمی جلوس حیدرآباد قدم گاہ مولا علی پر پیدل جا رہا تھا کہ قومی تیز رفتار ٹرالر عزا داروں کے پیدل جلوس پر چڑھ گیا۔اے سی عبدالمجید زہرانی نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں