سیلابی صورتحال میں لاحق خطرات سے بچنے کے لیئے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 55 کروڑ روپیہ کی خطیر رقم سے تعمیراتی کام کا جائزہ

منگل 19 دسمبر 2023 20:25

cمٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2023ء) سول سوسائٹی کی شکایت پر وفاقی حکومت کانوٹس،سیلابی صورتحال میں لاحق خطرات سے بچنے کے لیئے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 55 کروڑ روپیہ کی خطیر رقم سے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے ورلڈ بینک ٹیم اسلام آباد ہالا پرانابچاؤبند پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی کی شکایت پر وفاقی حکومت کینوٹس پر مٹیاری ضلع کے پرانا ہالا ایس ایم بچاؤبند پر بوسیدہ دو ٹی اسپر اور پچنگ کی تعمیرات کے لیئے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 55 کروڑ روپے کی خطیررقم سے تعمیراتی کام کاجائزہ لینے اسلام آباد سیورلڈ بینک کی ٹیم محکمہ آبپاشی کے سپریڈنٹ انجنیئر ظہیرمیمن کے ہمراہ پہنچی جہاں ورلڈ بینک کی ٹیم نے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا اورتفصیلی بریفنگ لی سپریڈنٹ انجینئر آبپاشی ظہیرمیمن نے بتایہ کے ایس ایم بچاؤبند کے دوٹی اسپر کی مضبوطی کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کوہے جبکہ بچاؤبند کی پچنگ کاکام تیزی سے جاری ہے جو جنوری 2024میں مکمل کیاجائیگا ان کاکہناتھاکہ یہاں پرایک مزید جے اس پر کی تعمیرات کے لیئے وفاقی حکومت کوپی سی ٹوبھیج دی گئی ہے اس موقع پرسول سوسائٹی پراناہالاکے چیرمین سید گلفام شاہ کاظمی ، انجینئر عنایت اللہ میمن نے بھی ٹیم کوآگاہی دی کے ہماری نشاندہی پر وفاقی حکومت نے تعمیراتی کام شروع کرایاہے جس پران کا شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کے ایس ایم بچاؤبند پراناہالا پر طویل عرصہ قبل منظور شدہ پل کوتعمیرکرایاجائے توسفری سہولیات فراہم ہونے کیساتھ حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس کی فراہمی ہوگی دوسری طرف واضع رہے کے گذشتہ سال درپیش سیلابی صورتحال میں مذکورہ ایس ایم بچاؤ بند کے پشتے اور ٹی اسپر کمزور ہونے پر خطرہ لاحق ہوگیا تھا

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں