صادق آباد،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سمیعہ چوہدری کا قتل دہشتگردی ہے، قاتل جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، ممبر ضلع کونسل مسلم لیگ (ن) خالدہ اقبال کی گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 17:44

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) ورکنگ وومن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی صدر و ممبر ضلع کونسل مسلم لیگ (ن) خالدہ اقبال نے کہا ہے کہمسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سمیعہ چوہدری کا قتل دہشتگردی ہے مرحومہ نے ن لیگ کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا انشاء الله بہت جلد انکے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار داقعی سزا دی جائے گی سمیعہ چوہدری کے قتل سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ان خیالات کا اظہار انھوں نے اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہاکہ مرحومہ نے پاکستانی خواتین کو ان کے حقوق دلانے اور ملک کو مضبوط بنانے کیلئے انتھک محنت کی ہے اس موقع پر ن لیگ کے تمام عہدیدارانکے قتل پرافسردہ اور رنجیدہ ہیں ان کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا خالدہ اقبال نے مزید کہاکہ سمیعہ چوہدری کے قاتل جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے انشاء الله بہت جلد ان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد بھی کروایاجائیگا جس میں خواتین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اور مرحومہ کی ن لیگ کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں