کراچی ایکسپریس کے حادثے میں پاک نیوی کے ریٹائرافیسر سلیم راجپوت اہلیہ اور3بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے

جمعرات 20 دسمبر 2007 15:26

محراب پور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 20. دسمبر2007 ) کراچی ایکسپریس کے حادثے میں پاک نیوی کے ریٹائرافیسر سلیم راجپوت اہلیہ اور3بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے متاثرہ خاندان کراچی ایکسپریس سے کراچی سے جہلم جارہا تھا حادثے میں سلیم راجپوت اُن کی اہلیہ نیلمہ سلیم صاحبزادی ثناء سلیم صاحبزادے عبدالوباب اور حماد جاں بحق ہوگئے ان کی لاشیں بدھ اور جمعرات کی شب امدادی کارروائیوں کے دوران ٹرین کی انتہائی متاثرہ بوگی سے نکالی گئیں بعدازاں ان کی لاشیں جہلم روانہ کردی گئیں۔

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں