میاں چنوں:پولیس کی بڑی کارروائی ،ڈکیت سرغنہ اقبال عرف بالی8 ساتھیوں سمیت گرفتار

ناجائز اسلحہ،لاکھوں روپے کا گھریلو سامان ،ایل ای ڈیز ، کپڑے ، استریاں اور نقدی وغیرہ برآمد

پیر 13 جولائی 2020 21:07

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) پولیس نے کارروائی کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ اقبال عرف بالی چڑھوا کو8 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے قبضہ سے ڈکیتی کی ورادتوں میں لوٹا گیا لاکھوں روپے کا گھریلو سامان ،ایل ای ڈیز ، کپڑے ، استریاں اور نقدی وغیرہ برآمد کر لئے ، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 01کلاشنکوف ،01بندوق، 08 پسٹل 30 بور معہ گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بالی چڑھوا ڈکیت گینگ عرصہ دراز سے ضلع خانیوال، ساہیوال،لاہور اور شیخوپورہ سمیت مختلف اضلاع میں قتل، ڈکیتی، ہاوس رابرہی، شاپس رابرہی اور چوری سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا،ڈکیت گینگ کو ٹریس کرنے کے لیے تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انہیں تمام تر وسائل اور معاونت فراہم کی گئی،ٹیم میں شامل ایس ایچ او شعبان خالد گورایہ اور ہمراہی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اقبال عرف بالی چڑھوا گینگ کو گرفتار کیا۔گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان میں آصف،شہزاد،امجد،اقبال،اللہ دتہ ،جمشید،ربنواز،رفیق ،علی احمد شامل ہیں۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں