پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کرلیا

قومی ٹیم پروگرام کے مطابق کامن ویلیتھ گیمز میں حصہ لے گی، ڈی جی پی ایس بی آصف زمان

جمعہ 8 جولائی 2022 20:50

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2022ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگانیکا فیصلہ کرلیا۔ ایک انٹرویومیں ڈی جی پی ایس بی آصف زمان کا نے کہاکہ اب روزہ مرہ کے معاملات ایڈہاک کمیٹی چلائے گی، ہاکی فیڈریشن عہدیداروں کی مدت ختم ہونے پر الیکشن نہیں کرائے گئے،قومی ٹیم پروگرام کے مطابق کامن ویلیتھ گیمز میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کے ڈی نوٹیفائی ہونے کا اثر ٹیم پر ہرگز نہیں پڑے گا۔ہاکی ٹیم کے ارکان ، دو کوچز اور ایک فزیو کو اسپانسر کررہے ہیں۔کامن ویلیتھ دستے کے 61 ممبران کو ائرٹکٹ اور ڈیلی الاؤنس دیں گے۔انہوںنے کہاکہ رہ جان والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا خرچہ پی او اے یا فیڈریشن اٹھائے، اسپورٹس پالیسی منسٹری بناتی ہے، عملدر آمد پی ایس بی نے کرانا ہے، کام میں غلطیاں ہوں گی، بلینڈر نہیں کریں گے، پاکستان اسپورٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے لانگ ٹرم پالیسی اپنانا پڑے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں