9 ویں بے نظیربھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا پری کوارٹرفائنل مرحلہ (کل ) سے شروع ہو گا

منگل 19 دسمبر 2023 14:59

9 ویں بے نظیربھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا پری کوارٹرفائنل مرحلہ (کل ) سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2023ء) اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) بدھ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 19 دسمبر سے شروع ہو گا۔ پری کوارٹرفائنل کے مقابلے 21 دسمبر کو، کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 24 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں