مضر صحت آڑو کا گودا سپلائی کرنے والی فیکٹری سیل

پیر 7 ستمبر 2020 23:55

سوات۔07 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) مینگورہ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مشروبات کے لئے مضر صحت آڑو کا گودا سپلائی کرنے والی فیکٹری سیل کردی پانچ ہزار سات سو کلو مضر صحت آڑو تلف، فیکٹری سیل کردی گئی، گزشتہ روز فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر اسد قاسم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان نے ایک خفیہ اطلاع پر مینگورہ میں مضر صحت گودھا سپلائی کرنے والے فیکٹری پر چھا پہ مارا اس دوران پانچ ہزار سات سو کلوگرام مضر صحت گودھا برآمد کرکے انہیں تلف کردیا گیا جبکہ فیکٹری کو سیل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم اور مراد علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ میں مذکورہ فیکٹری ملٹی نیشنل کمپنیوں کو گودھا سپلائی کرتی تھی جو کہ مضرصحت گودھا ہوتا، ایک خفیہ اطلاع پر جب کاروائی کی گئی تو بڑی مقدار میں مضر صحت گودھا پایا گیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک منظم نیٹ ورک ہے جو اس طرح کے کام کرتی ہے جس پر کمپنی کے پلینگ یونٹ کو سیل کردیا گیا اور مزید کاروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں