سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 8 اکتوبر 2020 15:50

مینگورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کی گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدو ہو کر گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل اذئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔گزشتہ تین ماہ کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں تاہم ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 4 اور 5 کے درمیان تھی۔چار ماہ قبل جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں