بھنگ کے حامی وکیل کا انوکھا احتجاج

بھنگ منشیات نہیں بلکہ جڑی بوٹی ہے صوبے میں بھنگ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔میر پور خاص میں پریس کلب کے باہر وکیل احتجاج کرتے ہوئے بھنگ کا ایک گلاس بھی پی گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 نومبر 2018 14:38

بھنگ کے حامی وکیل کا انوکھا احتجاج
میر پور خاص (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10نومبر 2018ء) سندھ کے شہر میر پور خاص میں ایک وکیل نے انوکھا احتجاج کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں بھنگ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میر پور خاص میں پریس کلب کے باہر بدھ کی صبح ایڈوکیٹ امان اللہ سومرو ڈنڈے اور کونڈے کے ساتھ پہنچے۔جہاں انہوں نے بھنگ گھوٹ کر تیار کی اور سبز رنا کے محلول والا ایک گلاس پی گئے۔

امان اللہ سومرو شہر میں سٹامپ وینڈر کا کام کرتے ہیں،ان کا ماننا ہے کہ بھنگ منشیات نہیں بلکہ جڑی بوٹی ہے۔اس میں کوئی کیمیکل نہیں اور نہ ہی نقصان دہ ہے۔پہلے یہ چالیس روپے کلو ملتی تھی لیکن اب یہ 12 سو روپے کلو بھی نہیں ملتی۔امان اللہ سومرو نے بھنگ کی دکانیں کھولنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے کہا ہے کہ یہ ان کا دائرہ اختیار نہیں اور انہیں سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہئیے۔

جس کے بعد انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں یہ درخواست دی ہے جہاں یہ گذشتہ آٹھ ماہ سے زیر سماعت ہے۔واضح رہےدو سال قبل سپریم کورٹ میں بھنگ کی کھلے عام فروخت کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں یہ درخواست امن اللہ سومرو نے دائر کی تھی ۔ درخواست میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری ہیلتھ، چاروں آئی جی پولیس اور چاروں ایکسائز کے محکموں کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملک بھر میں شراب کی دکانیں موجود ہیں جہاں کھلے عام شراب فروخت کی جاتی ہے۔ لہٰذا ٹھیک اسی طرح ملک کے چاروں صوبوں میں بھنگ کی دکانیں کھولی جائیں ۔شہری کی اس انکوھی درخواست نے دیگر لوگوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں