عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے، دنیا کی کوئی طاقت شہیدوں کی جماعت کو ختم کرنے کی لاکھ کوشش کرے ، وہ خود توصفحہ ہستی سے ختم ہو جائیں گے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی جماعت کبھی ختم نہیں ہو گی، کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں، کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا، عوام کے ووٹوں سے مرکز اور چاروں صوبوں میں دوبارہ مضبوط ترین حکومت بنائیں گے ،ممبر سندھ اسمبلی نوابزادہ میر محبوب علی خان تالپور کی وفدسے گفتگو

ہفتہ 8 دسمبر 2012 18:42

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) ممبر سندھ اسمبلی نوابزادہ میر محبوب علی خان تالپور نے کہا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت شہیدوں کی جماعت کو ختم کرنے کی لاکھ کوشش کرے لیکن وہ خود توصفحہ ہستی سے ختم ہو جائیں گے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کبھی بھی ختم نہیں ہو گی۔

وہ پی پی پی سٹی کوٹ غلام محمد کے صدر غلام حسین قائم ‘ محمد فاروق قائم خانی بابر حسین قائم خانی‘ نواب قائم خانی‘ زاہد فاروق قائم خانی سے کے وفدسے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ صوبہ پی پی پی کا مضبوط گڑھ ہے آئندہ بھی عام انتخابات میں پی پی پی کے حمایت یافتہ ٹکٹ ہولڈر بھاری اکثریت سے جیتیں گے مخالفین کی ہم ضمانتیں بھی ضبط کر دیں گے انہوں نے کہا کہ کالا باغ کی ہم مخالفت کرتے ہیں کالا باغ نہیں بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے مرکز اور چاروں صوبوں میں دوبارہ مضبوط ترین حکومت بنائیں گے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ہم سب کو اندھا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کو کمزور کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت نے غریب ومظلوم عوامکو گھر بیٹھے ہزاروں کی تعداد میں ملازمتیں مختلف محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر فراہم کروائی ہیں ہم نے تو مسلم لیگ(ن) پاکستان کے دور حکومت 1998 ء میں بھرتی ہونے والوں کو نواز شریف نے جبراً نوکریوں سے برطرف کر دیا تھا ہم نے ان برطرف ہونے والے 1998ء کے تمام ملازمین کو تقریباً چودہ سال کے بعد ملازمتوں پر بحال کروا کر غریب ملازمین کے گھروں میں دوبارہ خوشیاں دی ہیں۔

یہ عظیم کارنامہ پی پی پی کے چیئرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کا ہے جس نے چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کا اعلان تھا کہ ہم اقتدار میں آکر1998 ء کے تمام جبراً ملازمتوں سے نکالے جانے والوں نے ہر صورت میں بحال کروائیں گے ان کا یہ خواب بھی آصف زرداری نے اقتدار میں رہتے ہوئے پورا کر دیا ہے پی پی پی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں غریبوں کو میرٹ پر نوکریاں دی ہیں کسی سے نوکریاں چھینی نہیں ہے یہ ہی وجہ ہے آج بھی ملک کی 18کروڑ عوام پی پی پی کے ساتھ ہیں آئندہ بھی ساتھ ہو گی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں