میرپورخاص میں انتخابات سے قبل امن امان کی صورتحال پر ضلع پولیس کی جانب پاک آرمی اور پاکستان رینجرز کے ساتھ شہر میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 6 فروری 2024 14:45

میرپورخاص میں انتخابات سے قبل امن امان کی صورتحال پر ضلع پولیس کی جانب پاک آرمی اور پاکستان رینجرز کے ساتھ شہر میں فلیگ  مارچ کا انعقاد کیا گیا
میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری2024 ء) میرپورخاص میں ضلع پولیس کی جانب سے رینجرز اور پاک آرمی کے ساتھ انتخابات سے قبل امن امن کی صورتحال پر فلیگ مارچ نکالا گیا اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن نے کہا کہ یہ فلیگ مارچ الیکشن سے قبل امن امان کی صورتحال سے عوام کو باخبر کرنا ہے اس فلیگ مارچ میں ضلع پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز اور پاکستان آرمی کے جوان بھی شامل ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان بھی پولیس جوانوں کے ساتھ فلیگ مارچ میں شامل تھے اس نے کہا کہ آج فلیگ مارچ میں میں خود شامل ہوں اس کا مطلب یہ ہے کے الیکشن سے قبل امن امان کی صورتحال کیا ہے انشاء اللّه انتخاب کا سلسلہ امن امان سے بائے تکمیل پہنچے گا تمام ضلع انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ فلیگ مارچ لائین سے شروع ہوا تمام شہر کے مرکزی راستوں سے گزرتا ہوا ایس ایس پی آفس اختتام ہوا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں