میرپورخاص انتظامیہ نے سبزی منڈی کے سبزی ماشہ خوروں و منافع کے خلاف ایکشن لے لیا بھاری جرمانے عائد

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 20 مارچ 2024 14:51

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 مارچ 2024ء) میرپورخاص ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی ھدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری عرفان نظامانی نے شہزاد علی پنہور ریجنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل مارکیٹنگ کے ساتھ سبزی منڈی کا دورہ کیا اس موقع پر درجنوں سبزی ماشہ خوروں سے بھاری جرمانے وصول کئے گئے انتطامیہ کے آنے کے بعد درجنوں ماشہ خور اپنے ٹھیئے بند کرکے بھاگ گئے انتظامیہ کے مطابق سبزی منڈی سے ہی سبزیاں شہر بھر میں فروخت ہونے کے بعد ٹھیلوں پر فروخت ہوتی ہے سبزی منڈی سے اگر منافع خوری ہوگی یا زیادہ رقم وصول ہوگی تو شہر بھر میں ٹھیلوں پر مہنگائی ہوگی منافع خوروں کے خلاف مزید بھی ایکشن لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں