س ایس پی ضلع میرپورخاص جناب کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ہولی کے تہوار کے موقع پر تقریب کا انعقاد

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 23 مارچ 2024 16:43

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2024ء ) وفاقی ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ہولی کے تہوار کے موقع پر ایک تقریبِ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو مدعو کیا گیا، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو ہولی کی مبارکباد دی گئی ـ دوران تقریب ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی جانب سے تمام اہلکاروں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی گئی ـ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری نے مسلمان اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر جس طرح وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور ہم اس جذبے کو سراہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی ترقی کے لیئے ضروری ہے کہ قومی وحدت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھا جائے اور ہم سب ایک ہو کر ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس میں ہر کوئی خود کو آزاد سمجھے اور اسے کسی جبر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں