ہولی محبت امن پیار اور رواداری کے رنگوں کا تہوار ہے جس سے محبت و امن کا سبق ملتا ہے، ایس ایس پی میرپورخاص

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 25 مارچ 2024 17:11

 میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2024ء ) ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی  چودھری نے کہا ہے کہ ہولی محبت امن پیار اور رواداری کے رنگوں کا تہوار ہے  جس سے محبت و امن کا  سبق ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہیشوری سنگت میں میرپورخاص کے زیر اہتمام لال مندر میں ہندو برادری کی ہولی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کا ہندو برادری کے ہر پروگرام میں تعاون حاصل ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں صدیوں سے آباد ہندو برادری امن و امان اور مکمل آزادی  سے رہ رہے ہیں اس موقع پر مہیشوری سنگت کے جنرل سیکرٹری راجیش کمار نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر ہندو برادری اپنا ہولی کا تہوار سادگی سے منارہی ہےاور کہا کہ ہولی کے موقع پر ہندو برادری نے اپنی عبادت کے دوران پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی ہیں تقریب میں ہولی کی مناسبت سے مختلف ٹیبلوز پیش کیے گئے اس موقع پر پی پی رہنما کرن کمار ڈی آئی بی  انچارج دانش بھٹی لال مندر کے منتظمین مہیشوری سنگت کے ممبران پریم کمار امیت کمار ڈاکٹر سندیپ کمار اور ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں