میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کا اجلاس آج بلدیہ ہال میں میئر عبدالرؤف غوری کی صدارت میں منعقد ہوا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 27 مارچ 2024 17:07

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2024ء ) میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کا اجلاس آج بلدیہ ہال میں میئر عبدالرؤف غوری کی صدارت میں منعقد ہوا . جس میں خصوصی شرکت ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی ٹالپر ، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری ، ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ ، چیف میونسپل آفیسر رفیق احمد سیھڑ ، پی پی پی رہنما میر حسن دھونکائی ، یوسی چیئرمینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی .

(جاری ہے)

اس موقع پر مئیر عبدالرؤف غوری نے میرپورخاص شہر کی بہتری اور عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے متعلق 16نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس میں سب سے پہلےصدر آصف علی زرداری کو دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر  میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی کونسل خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی .دیگر ایجنڈا میں گلستان مصطفی ہاؤسنگ اسیکم کے معاملات ،سیٹلائٹ ٹاؤن اور پاک کالونی کی ختم شدہ لیز کی بحالی کی منظوری ، میرپورخاص کارپوریشن میرپورخاص کی مارکیٹس ، دوکانوں ، ہوٹلوں اور کیبن ،  اسٹال کے کرایوں میں اضافہ کرنا ، خستہ و زبون حال گوشت مارکیٹ کی تعمیر و مرمت ، کھپرو بس اسٹینڈ اور شہر کے مختلف علاقوں میں موجود میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے خالی پلاٹوں پر نئے پروجیکٹ جیسے شاپنگ پلازہ اور رہائشی فلیٹس تعمیر کروانے ، میرپورخاص کی حد میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کروانا ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی گورنمنٹ آف سندھ سے منظور شدہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کی خالی آسامیوں پر اہل امیدواروں کی مقرر کرنا ، واٹرو صفائی ٹیکس کے کمرشل اور ڈومیسٹک کنکشن کی شرح میں اضافے ، گلستان بلدیہ میں گراؤنڈ فلور پر ایک لائبریری ہال اور فرسٹ فلور پر جدید کمپیوٹر لیب کی تعمیر کروانا ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی حدود میں واقع میونسپل ڈسپینسریوں کی تعمیر ، مرمت و بحالی ،میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی حدود میں عوامی بیت الخلاء کی تعمیر و مرمت کروانا ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی حد میں موجود مویشی باڑوں کی شہر سے باہر مختص مویشی کالونی میں منتقلی کرانے ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی حدود میں واقع چوراہوں پر یادگار تعمیر اور قابل ذکر روڈز اور چوراہوں کو نامور شخصیات کے نام سے منسوب کروانا ، میرپورخاص کارپوریشن میرپورخاص کے اسکریب کی نیلامی کرنا ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے مئیر ، ڈپٹی مئیر اور میونسپل کمشنر کے گاڑیوں کی خریداری کرنا ، میرپورخاص کارپوریشن میرپورخاص کے عارضی لائسنس لیز پر دی گئی پراپرٹی سے قبضہ جات ہٹانے کے متعلق ایجنڈا پیش کئے گئے جو کہ متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے .

علاوہ ازیں مئیر عبدالرؤف غوری نے ایجنڈا نمبر 2.3.4اور 5 پر کمیٹیاں بنانے کا بھی اعلان کیا جو متفقہ طور پر منظور کی گئیں . اس موقع پر مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی ہر ممکن کوشش ہے کہ میرپورخاص شہر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے . جس سے عوام کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں بہتری آ سکے . اس موقع پر ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی ٹالپر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص نے میرپورخاص شہر کے بہتری کے لیے جو بھی ایجنڈاز پیش کئے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے منشور کی عکاسی کرتے ہیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی میرپورخاص شہر کی بہتری و فلاح ترجیحات میں شامل ہے اور ہم سب مل کر اس ضلعے کے عوام کی خدمت اور شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے .

اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے پیش کئے گئے ایجنڈاز پر عمل درآمد کرکے میرپورخاص شہر کو رول ماڈل شہر بنایا جا سکتا ہے . اجلاس میں ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کمیٹی نے عوامی مسائل کے نشاندہی پر  ایجنڈا رکھے ہیں اور یقینن ان کی منظوری سے شہر میں بہتری آئے گی اور ہم سب مل کر میرپورخاص شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے . اس موقع پر پی پی پی رہنما میر حسن دھونکائی نے بھی خطاب کیا . اجلا س میں یو سی چیئرمین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی .

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں