میرپورخاص پولیس کی کارروائی ،دکھیاری ماں کی فریاد پر کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کو بازیاب کرالیا

پیر 15 اپریل 2024 23:09

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) میرپورخاص پولیس نے کارروائی کرکے دکھیاری ماں کی فریاد پر کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2بچوں کو بازیاب کرالیا ہے، 2 ماہ قبل کراچی سے لاپتہ ہونے والے بچوں کو بازیاب کرنے کے لیے ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کے حکم پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے بچوں کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے فضل حق چانڈیو کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری ، انچارج اے ڈی آر سی غلام حسین سدایو، ایس ایچ او تعلقہ خدا بخش رانجھانی، ایس ایچ او ومین پولیس اسٹیشن مومل لغاری، پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے تمام پہلوؤں اور تکنیکی امور پر شب و روز انتھک محنت کرکے دونوں بچوں 2 ماہ کا طیب علی اور 2 سالہ احسان علی کو عمر کوٹ بائی پاس سے بازیاب کروا کر ایس ایس پی آفس میں بُلا کر ان کی ماں کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر فریادی ماں نے ایس ایس پی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور میرپورخاص پولیس کے کام کو سراہا۔ ایس ایس پی نے تشکیل دی گئی ٹیم کو تعریفی اسناد سے سراہا۔\378

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں