ٹک ٹاک کا جنون، 19سالہ نوجوان جنس تبدیل کروانے پر بضد ہو گیا

والدین کے منع کرنے پر شکایت درج کروا دی ، پولیس نے چھاپہ مار کر بازیاب کرایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 جنوری 2021 17:44

ٹک ٹاک کا جنون، 19سالہ نوجوان جنس تبدیل کروانے پر بضد ہو گیا
میر پور خاص (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2021ء) ٹک ٹاک کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا۔میر پور خاص میں ٹک ٹاک کے شوق میں مبتلا نوجوان بیٹا گھر والوں کا دشمن بن گیا۔ 19 سالہ طحہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنوانے کے لیے اپنی جنس تبدیل کروانے پر بضد ہے۔والدین نے بچے کو منع کیا تو اس نے خوفناک قدم اٹھانے کی دھمکی دے دی۔والدین کے منع کرنے پر نوجوان نے خاتون بن کر انسانی حقوق کی خاتون رہنما سے بھی رابطہ کیا ہے۔

نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے والدین تشدد کرتے ہیں۔ٹاؤن پولیس نے گلشن حیدرآباد میں گھر پر چھاپہ مارا ہے اور اس دوران نوجوان کو بازیاب کروا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوان سے متعلق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

نوجوان نے حکومت سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے،اس کا کہنا ہے کہ گھر پر والدین مجھ پر تشدد کرتے ہیں۔

آج 19 سالہ طحہ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا،انہوں نے جج کے رو برو والدہ کے ساتھ جانے پر رضامندی ظاہر کی گئی،تاہم ساتھ یہ بھی شرائط عائد کیں کہ مجھے ذہنی تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے اور نہ ہی میرے ساتھ مار پیٹ کی جائے جس پر والدہ نے انہیں مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی پر مطالبہ سامنے آتا رہا ہے یہاں تک کہ کچھ دنوں کے لیے ایپ پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانت اور فحاشی پر پریشان ہیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اس کی روک تھام کے لیے ہدایت کی ہے کیونکہ ایسا نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں پاکستانی معاشرے کی سماجی و مذہبی اقدار تباہ ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے مجھ سے اس حوالے سے ایک دو بار نہیں بلکہ 15 سے زائد مرتبہ بات کی۔وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی میڈیا اور سوشل میڈیا اور اس کی ایپلی کیشنز کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔وزیراعظم کہتے ہیں عریانیت کی وجہ سے بچوں اور خواتین کے ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ شبلی فراز نے مزید بتایا کہ حال ہی میں وزیراعظم نے بتایا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس معاشرے کی اقدار کو زبردست نقصان پہنچا رہی ہیں لہذا اسے بلاک کرنا چاہئیے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں