کشمیر پریمئر لیگ کی ٹیم باغ اسٹالیئنز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کردیا

ہفتہ 7 اگست 2021 14:24

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2021ء) کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم باغ اسٹالیئنز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان باغ اسٹالیئنز کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے، شان مسعود باغ اسٹالیئنز کیآئیکون پلئیر بھی ہوں گے۔آئیکون پلیئر شاداب خان ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں، شاداب خان کی عدم موجودگی کیباعث شان مسعود کو ذمیداریاں دی گئیں۔کپتانی ملنے پر شان مسعود کا کہنا ہے کہ باغ اسٹالیئنز کی قیادت میرے لیے فخر کی بات ہے، امید ہے کھلاڑیوں کیساتھ ٹیم کے کپتان کا تجربہ اچھا رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں