مہمند ایجنسی، پولیٹیکل انتظامیہ کی کارروائی تین فیکٹریوں کی غیر قانونی بجلی کاٹ کر ٹرانسفرمر قبضے میں لے لئے

پیر 8 جنوری 2018 22:00

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) مہمند ایجنسی، پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی تین فیکٹریوں کی غیر قانونی بجلی کاٹ کر ٹرانسفرمر قبضے میں لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر کے عوامی او ر علماء وفود کی جانب سے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور واپڈا اہلکاروں کے خلاف شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی کمرشل کنکشن کاٹ کر عوام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پولیٹیکل انتظامیہ لوئر مہمند نے واپڈا اہلکاروں کے ہمراہ تحصیل پنڈیالئی ڈنڈ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے تین کرش فیکٹریوں کے بجلی کنکشن کاٹ تین عدد ٹرانسفر مر ز قبضے میں لے لئے ہیں۔ پولیٹیکل حکام نے واپڈا مہمند ایجنسی کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے غیر قانونی کنکشن کاٹے جانے اوروہ بجلی عوام کو فراہم کی جائے تاکہ جس سے پینے کے پانی کا مسئلہ فوری حل ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں